ملتان ، 17 ستمبر (اے پی پی ):اوورسپیڈنگ کرنے والی اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملتان سکھر موٹروے پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی پاکستان کے جدید آئی ٹی ایس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی سپیڈ چیکنگ کی جا رہی ہے اور سپیڈ کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے بتایا کہ اوور سپیڈ کرنے والی گاڑیاں نہ صرف اپنی بلکہ دوسرے روڈ یوزر کی زندگی کو بھی داؤ پر لگا دیتی ہیں جو کہ نہایت خطرناک ہیں اور کسی بھی غیر معمولی حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں۔
چیکنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کے سٹیکرز بھی اُتروائے جا رہے ہیں اور جرمانہ کیا جا رہا ہے۔