گھوٹکی،18 ستمبر (اے پی پی ):تحصیل میرپورماتھیلو کے علاقے جروار میں گیسٹرو اور ملیریا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان عبدﷲ کی ہدایت پر ڈی ایچ او ڈاکٹر باقر یوسف نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جروار کے دیہات میر خان گبول، نبی بخش گبول اور محمد مراد گبول میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
اس سلسلے میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ تمام ضروری ادویات کے ساتھ مذکورہ علاقوں سمیت جروار کی پسگردائی کے لوگوں کو 18 ستمبر تا 20 ستمبر طبی امداد فراہم کریں گی،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ علاقوں میں مچھرمار اسپرے تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔











