اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر  کا بنیادی مرکز صحت چک فضل شاہ، رتہ کھنہ،رورل ہیلتھ سنٹر بٹک کا دورہ

24

اوکاڑہ،18 ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا  نے  بنیادی مرکز صحت چک فضل شاہ، بنیادی مرکز صحت رتہ کھنہ،رورل ہیلتھ سنٹر بٹک کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دوردرازکےعلاقوں میں قائم رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو مریضوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا چاہیے، ان مراکز میں آنیوالے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ  ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بنیادی مراکز صحت پر حاضری رجسٹر چیک کیا اور غیرحاضر سٹاک کی بنا پرشو کاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی سے انحراف کر کے نہ صرف ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ وہ خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار ی ذمہ داریوں کی ادا نہ کرنے والے ملازمین سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔