وہاڑی ، 20 ستمبر(اے پی پی ): تھانہ ماچھیوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے ہیں ، پولیس نےملزمان سے ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل لاکھوں روپے کے موبائل فون اورمویشی برآمد کرلئے جبکہ شہریوں نے پولیس کی بڑی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال فتح شیر چشتی نے کہا کہ چوروں اورڈکیتوں سے درجن سے زائد موٹرسائیکل برآمدکرلی ہیں، جوموٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد موٹرسائیکل کھول کر پارٹس فروخت کردیتے تھے اورراہ گیروں سے موبائل فون چھین لیتے تھے جو لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل فون بھی برآمد کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جب تک میری تھانے میں تعیناتی ہے چوروں اورڈکیتوں کو کسی صورت معافی نہیں دوگا۔











