عہدے اور مرتبے کی پاسداری کو ملکہ الزبتھ دوئم نے بخوبی نبھایا،وزیر اعلی بلوچستان

11

 کوئٹہ،20 ستمبر(اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے میتھوڈسٹ چرچ کوئٹہ میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کی تعزیت کیلئے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ طویل عرصے تک حکومت کرنیوالی ملکہ برطانیہ شاندارشخصیت کی مالک تھیں انہوں نے ہمیشہ اپنے عمل سے انسانیت کی خدمت اور ھمدردی کا درس دیا عہدے اور مرتبے کی پاسداری کو ملکہ الزبتھ دوئم نے بخوبی نبھایا۔ وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ منصب پر فائز ھونے سے بڑی زمہ داریاں عائد ھوتی ہیں۔ کوشش ھے کہ صوبے کی عوام کی بھرپور خدمت کروں۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دعائیہ تقریب میں آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعا اور پھول پیش کئے گئے۔