ملتان 21 ستمبر، ( اےپی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹر وے ایم فور سیکٹر کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمودکےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈرعاطف چوہدری کی ہدایت پربیٹ نمبر 22 کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں راجن پور اور فاضل پور کے مضافات میں مخیر حضرات کی مدد سےفری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔جس میں سینکڑوں مریضوں کی شوگر، بلڈ پریشر،ہیپاٹائٹس اور وبائی امراض کا چیک اپ کیا گیا اور مریضوں کوفری ادویات دی گئیں۔سیکٹر کمانڈر ایم فور نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں موٹرے پولیس کی امدادی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے دوران میڈیکل کیمپ کی ضرورت کو محسوس کرتےہوۓ یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔میڈیکل کیمپ میں معروف ڈاکٹر صاحبان اور موٹروے پولیس کے پیرامیڈیکل سٹاف اور افسران نے ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی اور انسپکٹر گلزار حسین کی نمائندگی میں حصہ لیا جس میں سینکڑوں مریضوں کامعائنہ کیا گیا۔یاد رہے کہ سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کی طرف سے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ تونسہ ،راجن پور،روجھان اور کشمور میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نےکہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انسانی خدمت کے جزبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ہم سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے پہلے مرحلے میں سیلاب متاثرین میں اشیاء خودرو نوش آٹا،گھی،چینی،دودھ ،دالیں،بسکٹ ، ضروری ادویات،منرل واٹر،بچوں کے کپڑے،جوتے،کمبل،چادریں اور ٹینٹ فراہم کرنے کے بعد علاج معالجے کیلئے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگاۓ جا رہے ہیں تاکہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کی مدد کی جا سکے۔











