نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیو یارک میں پاکستانی متاثرین سیلاب سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی خوراک تیار کرنے والے اداروں اور کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، عالمی رہنمائوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاکستان کی معاشی مشکلات سے آگاہ کر رہا ہوں۔











