سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سعودی عرب سےتیسری پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی

34

اسلام آباد۔21ستمبر  (اے پی پی): سعودی عرب سے امدادی سامان سے بھرے طیاروں کی خصوصی پروازیں پاکستان آنا شروع ہو گئیں۔سیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹرکی طرف سے  30 ٹن امدادی سامان لے کر تیسرا خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا جو کراچی میں سعودی قونصل جنرل نے ڈائریکٹر KSrelief پاکستان اور NDMA کے نمائندے کے ہمراہ وصول کیا۔طیارے میں غذائی اور غیر غذائی اشیاء کے علاوہ کھجوریں، کمبل اور خیمے شامل ہیں جو کہ حکومت کے تعاون سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں ہر علاقے کی ضروریات کے مطابق متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔جس سے ہزاروں  مستفید ہوں گے طیاروں کی آمد کا یہ سلسلہ رواں ہفتے تک جاری رہے گا