رینالہ خورد21ستمبر(اےپی پی): تھانہ صدررینالہ خوردکی حدود میں واقع چکنمبرتین ون اے ایل کے رہائشی ناظم کے بھائی کو عید کے روزاللہ دتہ اورریاض کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھاجسکا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت تھا۔ آج جب اقدام قتل کے ملزمان کوعدالت پیشی پرلایاگیاتومقتول کے ورثاناظم رزاق علی رضااورشہباز نے فائرنگ کرکے اللہ دتہ اورریاض کو زخمی کردیا۔ موقع پرموجود پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے چاروں ملزمان کو گرفتارکرلیااورتھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔











