لاہور، 22ستمبر(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں 90شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں جناح کالونی اور سکندریہ کالونی کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے جناح کالونی اور سکندریہ کالونی کی کچی آبادیوں کے آلاٹمنٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیک ہولڈرز اور سرکاری افسران کے مشترکہ اجلاس میں اس مسئلہ کا حل نکالا جائے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی، ڈی جی کچی آبادیز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔











