سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے علماء اکرام کے وفد کی ملاقات ،عشرہ رحمت العالمین ﷺ منانے کے حوالے سے کی تقریبات کے انعقاد اور دیگر امور پر بات چیت

7

لاہور27ستمبر(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے 90شاہراہ قائد اعظم پر علماء اکرام کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عشرہ رحمت العالمین ﷺ  منانے کے حوالے سے کی تقریبات کے انعقاد اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ صاحبزادہ حامد رضا،نگران شوریٰ دعو ت اسلامی حاجی یعقوب رضا عطاری، پیر منور شاہ جماعتی،پیر امین مانکی شریف اور دیگر شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے علماء اکرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی عشرہ رحمت العالمین ﷺ بھر پور عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا۔صوبے بھر میں تحصیل ضلع اور ڈویژن کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معاشرے میں بھائی چارے، تحمل اور برادشت کے جذبات کو فروغ دینے کے لئے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔علماء کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر کو دینی کتب بھی پیش کیں۔