سکھر۔30ستمبر(اے پی پی): تنظیمات اہلسنت کی جانب سے جامع رہبر مسجد بھوسہ لائن انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں سبز گنبد خضریٰ کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ نے کہا ہے کہ رحمت عالم، نور مجسم، محسن انسانیت حضور نبی کریمﷺ کے ذکر کو خالق کائنات نے قرآن مجید میں بلند فرمایا، آقائے دوجہاں کی عظمت اور رحمت کل عالم میں پھیلائی ہے، آپﷺ کو دو جہانوںکےلئے رحمت بناکر بھیجا گیا، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولﷺ کو کسی صورت ختم نہیں کرسکتیں، غلامان مصطفیٰ پر بھاری ذمے داری ہے کہ وہ اپنے پیارے نبیﷺ کی عظمت کے جھنڈے لہرائیںگے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت شریف سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ خوب خوب تیاریوں کیساتھ منائیں ، مسلمانان عالم امام الانبیاءکی شان اقدس میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، دشمنان دین و ملت کی سازش غلامان مصطفیٰ کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، پرچم کشائی کے بعد شرکاءمیں استقبال ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں مٹھائی اور بسکٹ تقسیم کیے گئے، آخر میں عالم اسلام کی سربلندی، پاکستان میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔











