پاکپتن، 30ستمبر ( اےپی پی): ماہِ ربیع الاول آتے ہی ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی عاشقان رسولؐ کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔عاشقانِ رسولؐ نے شہرِ فرید کی چھوٹی بڑی عمارتوں،گھروں اور گلی محلوں کو عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے جھنڈیوں اور برقی قمقموں اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا ہے۔عاشقانِ رسولؐ کا کہنا ہے کہ نبیء آخرالزماں حضرت محمد الرسول اللہؐ سے والہانہ محبت ان کے ایمان کا جز ہے۔ربیع الاول کے موقع پر مختلف محافل،جلسے اور جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔