ملتان، 03 اکتوبر(اے پی پی ): ملک کے دوسرے شہروں کی طرح شہر اولیاء میں بھی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کی جانب سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کے جلوسوں کے منتظمین سے مربوط رابطہ کار قائم کیا گیا ہے اور درود و سلام کی پُرنور محافل کے پیش نظر مساجد کے اطراف میں خصوصی صفائی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے اندرون شہر میلاد کے جلوس کے روٹس پر صفائی آپریشن کیا گیا اور لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے تمام ملبہ اٹھا لیاگیا۔ممتاز آباد،میلاد چوک،چونگی نمبر14 اور انصار چوک پر بھی بھرپور صفائی ستھرائی کی گئی۔
سپیشل صفائی اسکواڈ کیجانب سے پرانا شجاع آباد اور بی زیڈ یو روڈ پر خصوصی صفائی مہم جاری رہی۔محلہ کمنگراں، قیصر آباد اور لطف آباد میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھیجے گئے شیڈول کی روشنی میں میلادالنبی کی ریلیوں کے راستوں پر پانی کا چھڑکاو لائم لائننگ کی جاری ہے۔