میر پور خاص،الخدمت ڈائیگنو سٹک سینٹر کا ڈینگی ملیریا ، ٹائیفائیڈ کے ٹیسٹز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

30

میرپورخاص، 05 اکتوبر(اے پی پی): جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کا  میرپورخاص کی  عوام کی بلا امتیاز رنگ نسل و مذھب خدمت کا ایک اور بہترین اقدام ۔ میرپورخاص میں شدید بارشوں کے بعد پھیلنے والے وبائی امراض بالخصوص ڈینگی ملیریا ، ٹائیفائیڈ ،اور معدہ کے مخصوص ٹیسٹز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپورخاص کے صدر نادر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ڈائیگنو سٹک سینٹر نیوٹاؤن گذشتہ کئی سالوں سے عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہا ہے ۔ اس وقت شہریوں کی بڑی تعداد  اور بالخصوص میرپورخاص کے قرب وجوار میں رہائش پذیر بہت بڑی دیہی ابادی ملیریا ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کے امراض میں مبتلاء ہو رہے ہیں ۔ ہم نے اپنی بساط بھر کوشش کرکے ان امراض میں مبتلاء  مریضوں کے ٹیسٹوں کی قیمتوں میں کمی کرکے معاونت کی ہے ۔اس موقع پر الخدمت لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر دانش انڑ نے کہا کہ ٹیسٹوں سے متعلق مختلف  مٹیریل کی اس وقت مارکیٹ میں شدید قلت  ہے اور ان اشیاء کی مصنوعی قلت  کے باعث ان کے  نرخوں میں  بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اس کے باوجود الخدمت لیباٹری نیوٹاؤن نے عوام کی سہولت کیلئے ان امراض کے ٹیسٹوں میں تیس تا چالیس فیصد کمی کردی ہے ۔