بہاولنگر،09اکتوبر( اے پی پی): نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے جشن کے سلسلے میں 105 سکس آر احمد آباد دربار پر محفل میلاد ﷺکی بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔میلاد کی بابرکت محفل میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، عاشقان مصطفٰی ﷺکی جانب سے 300 دیگ لنگرتقسیم کیاگیا ،لنگر کی تیاری کےلئے 150 من سے زائد گوشت سبزیوں کا استعمال ہوا، محفل میلاد اور لنگر تقسیم کا سلسلہ صبح سے رات گئے تک جاری رہا۔