مری ؛ میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں  جلوس نکالے  گئے  ریسکیو 1122 نے میڈیکل کور فراہم کیا

8

مری،09 اکتوبر )اے  پی پی (:ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری عید میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع بر جلوس نکالے گئے ۔جلوس لوہر بازار ،مال روڈ جی پی او چوک سے ہوتے ہوئے غو ثیہ مسجد مدرسہ پر  اختتام  پذیر ہوئے اور مری بار کے زیر اہتمام نعت مقبول نبی کریمﷺ پیش کیں گئیں ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ریسکیو 1122 مری کے اہلکار دیے گئے   ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔مری میں روزمرہ ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کے ساتھ ساتھ نیومری،باڑیاں،علیوٹ سمیت دیگر اہم مقامات سے نکالے جانے والے جولوسوں کو کسی بھی حادثے کی صورت میں بہترین میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر نے مری میں آنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں امدادی ہیلپ لائن 1122 اور 0519330016 پر رابطہ کریں،کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،موٹر سائیکل سورا ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ،دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جاۓ۔