اسلام آباد، 09 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اتوار کویہاں دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ نے اعلیٰ اخلاق کی عملی مثال پیش کی جس کے باعث مخالفین بھی آپ کے گرویدہ ہو گئے۔