جنوبی پنجاب ایجوکیشن ہاکی لیگ کا آغاز، افتتاحی میچز گرلز میں ملتان مشاق نے جیت لیا

6

ملتان، 11 اکتوبر (اے پی پی ): سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے جنوبی پنجاب ایجوکیشن ہاکی لیگ کا افتتاح  نے کر دیا ہے۔ مون لائٹ گرلز ہائر سکینڈری،جامع العلوم بوائز ہائی سکول میں ہاکی لیگ مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔

  ہیڈ ماسٹر جامع العلوم احمد یار سیال افتتاحی میچ میں شریک ہوئے ۔ گرلز افتتاحی میچ خانیوال خطرناک اور ملتان مشاق کے درمیان کھیلا گیا، مقابلہ ملتان مشاق نے تین گول سے جیت لیا اور بوائز کا افتتاحی میچ  خانیوال اور ملتان کے درمیان کھیلا گیا ۔

شمشیر خان سی ای او نے کہا کہ ہاکی لیگ کے انعقاد کا مقصد ٹیلنٹ ہنٹ ہے ، قومی کھیل کے فروغ اور نئے کھلاڑیوں کی تلاش میں لیگ معاون ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گرلز اور بوائز کو الگ الگ  مواقع دیئے جا رہے ہیں۔

شمشیر خان نے کہا کہ نومبر میں سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اولمپکس کا انعقاد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اولمپکس کی میزبانی ملتان کرے گا۔

ڈی او ایجوکیشن شیخ رفیق پرنسپل سکول میڈم مسز سنبل حبیب بھی تقریب میں موجود تھے۔