کمشنر عامر خٹک کا دورہ شجاع آباد، فری آئی کلینک کا افتتاح 

5

شجاع آباد 11 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے دورہ شجاع آباد کے موقع پر فری آئ کلینک،بچوں کو کووڈ سے بچاؤ ویکسین کیلئے

خصوصی سنٹر، ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الفاروقیہ ٹرسٹ اور محکمہ صحت کے تعاون سے قائم ائی کئیر کلینک تین روز آنکھوں کے عارضہ کا مفت علاج کرے گا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر ڈوگر کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کی نشاندہی کرکے مختلف بیماریوں کے علاج بارے مزید فری کیمپ لگائے جائیں۔شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگائے جاچکے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ اہل شجاعباد کے مسائل حل کرنے بارے کوشاں ہے۔

اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی ،متعلقہ افسران اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے ۔