لاہور؛ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی اسلامیہ پارک میں کھلی کچہری، لوگوں کے مسائل سنے

21

لاہور، 15 اکتوبر ( اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی اسلامیہ پارک میں کھلی کچہری،لوگوں کے مسائل سنے اور بعض شکایات پر سائلین کو موقع پر ہی ریلیف دیا۔انہوں نے  کہا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،لوگوں کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

 میاں اسلم اقبال نے کہا کہ خدمت خلق سے دلی سکون ملتا ہے، آخری سانس تک عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اربوں روپے سے عام آدمی کی فلاح کے منصوبے مکمل کئے،کل کے ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔