اسلام آباد، 20اکتوبر (اے پی پی ):24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔شرکاء میں پارلیمنٹیرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے اورمسلح افواج کے افسران شامل تھے۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو بدلتی ہوئی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ساحلی کمیونٹی کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ورکشاپ کے شرکاء نے بحری امن و استحکام اور ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔











