ملتان؛دولت گیٹ گرین بیلٹ پر مون سون کے سلسلے میں پودوں کی شجر کاری کی گئی

28

ملتان 21 اکتوبر (اے پی پی ):  وائس چیئر مین پی ایچ اے ملتان ملک امجد عباس اور سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی اعجاز حسین جنجوعہ  کیجانب سے  دولت گیٹ گرین بیلٹ پر مون سون کے سلسلے میں پام اور دیگر پودوں کی شجر کاری کی گئی ہے۔

اس موقع پر ملک امجد نے کہا کہ کلین اینڈ گرین وژن کے تحت شہر کو خوبصورت بنا رہے ہیں،تمام طبقہ ہائے فکر کو شجر کاری میں بھر پور شرکت کرنی چاہیے،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے،بھر پور شجر کاری کا سلسلہ جاری رکھے گے۔