اسلام آباد،21اکتوبر (اے پی پی):پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایک بہروپیے سے واسطہ پڑا ہے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر قوم کو دھوکہ دے رہا ہے، آج ثابت ہو گیا کہ وہ صادق تھا نہ امین ،بلکہ وہ سب سے بڑا بین الاقوامی چور ثابت ہوا ہے ، قوم کو بڑے فتنے سے نجات مل گئی ہے ۔