لاہور، 24اکتوبر(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے پروگرام، ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور سیاسی امور پر بات چیت ہوئی۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں اور یہاں معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی عوام بھی گواہی دے رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔