نارووال،24 اکتوبر( اے پی پی): انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت کے زیراہتمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے ریلی کاانعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنارووال محمدحنیف نے اس موقع پرکہا کہ بچے وطن عزیزکاکل ہیں، ان کاروشن مستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے لہذاپاکستان کو پولیو فری بنانے کے حوالے سے بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلانے اور اس سلسلے کو پولیو کے مکمل خاتمے تک جاری رکھناہوگا۔