ملتان،26 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر اشفاق احمد چوہدری سے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔جس دوران کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیمیں مکمل کروانے کی ہدایات دی۔
اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ادراوں، دفاتر، پورے سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز ریونیو اہداف کے حصول کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔
ملاقات میں ڈی سی ملتان طاہروٹو، ڈی سی وہاڑی صفدر حسین ورک ، ڈی سی لودھراں بابر رحمن وڑائچ، ڈی سی خانیوال عمر افتخار شیرازی موجود تھے۔