ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی  یوم سیاہ کشمیر بھرپور جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

13

گلگت،27اکتوبر  (اے پی پی):ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی  یوم سیاہ کشمیر بھرپور جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر  گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا  جن میں مختلف سکولوں کے طلباء طالبات,علماء کرام والدین,سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے زمہ داروں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیریوں سے رشتہ کیا، لاالہ اللہ،بھارتی غاصبو کشمیر،ہمارا چھوڑ دو کے نعرے لگاتے ہوئے بھارت سے اظہار نفرت کیا۔ ان ریلیوں سے مقررین نے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس اصولی موقف کا اعادہ اور تجدید کرتے ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اپنی شہ رگ کو غاصبوں کے استبدادی پنجوں سے چھڑانے کے لئے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،  مقررین نے کہا کہ ہم لاکھوں کشمیری بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اقوام عالم پر یہ ثابت کردیا کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا رہیگا,انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اپنے اندر جہاد کا جذبہ پیدا کریں اور خود کو تیار کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کوئی کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس رشتہ کو توڑنے کی کوئی کوشیش کامیاب نہیں ہوگی۔