نوشہروفیروز، 27 اکتوبر(اے پی پی): کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے سلسلے میں یوم سیاہ کے موقع پر ریلی نکالی گٸی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسین، اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ یوسفزئی اور تمام محکموں کے افسران عملے اور تعلیمی اداروں کے طلباء اور شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسین نے کہا کہ پوری دنیا میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرنا ہے آج کے دن ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسین شاہ نے کہا کہ آج کے دن بھارتی حکومت نے بھارت جیسی جنت نظیر وادی میں فوج داخل کرکے مظالم کا بازار گرم کیا تھااور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ یوسفزئی نے کہا کہ آج کے دن پوری دنیا میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا جاتا ہے اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیری بھائیوں کو اپنا حق خود ارادی ملے گا اور پاکستانی عوام ہر پلیٹ فارم پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔