حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

47

کوئٹہ،31اکتوبر (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہاہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے کھلاڑی اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں،صوبائی حکومت ڈویژن اور ضلعی سطح پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور لوکل ٹورنامنٹس کے انعقاد اور عام لوگوں کو سہولتیں فراہم کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام و بلوچستان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری چیف سیکرٹری بلوچستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صوبے میں بیڈمنٹن کے علاوہ دیگر کھیلوں کے بھی ایونٹس منعقد کئےجائیں گے نوجوان نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،طلبہ و طالبات غیر نصابی اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر صحتمند معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرے۔

 چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے، منعقد کئے گئے ایونٹس میں کھلاڑیوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائینگی صوبائی حکومت غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔