سکھر،07 نومبر(اے پی پی)وزیر اعلیٰ سندھ نے سکھر میں شہید پولیس آفیسر عبدالمالک کمانگر کے ورثاءسے تعزیت و فاتحہ خوانی اور شہداءکے لئے دعا کی ان کے ہمراہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپتال میں گھوٹکی آپریشن میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت اور خیریت دریافت کی، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ موجود تھے۔