ملتان ،07 نومبر (اے پی پی ):ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار روزہ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے 60 رنز ایک کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگزکا آغاز کیا دن کے پہلے بال پر ہی محمد اسمائیل نے محمد سوہاگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔ اس سے قبل پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 347 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 411 رنز کا ہدف ملا تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے آخری دن ان کو 351 رنز درکار تھے اور ان کی 9 وکٹیں بقایا تھیں چار روزہ میچ کے آخری روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھر پور مزاہمت کے باوجود میچ بغیر کسی نتیجہ کہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ۔ میچ کے آخری سیشن میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شہاب جیمزکوناقابلِ شکست 85 رنز کی بنا پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شہریار ثاقب نے 134 رنزکی جارحانہ اننگز میں 21 چوکے شامل تھے۔ جیشان عالم نے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے ۔ دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کیلئے شاندار 166رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ چائے کے وقفہ پر بنگلہ دیش کی 6 وکٹیں 277 رنز پر گرنے کے بعد پاکستان کی کامیابی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوئے لیکن محمد شہاب جیمز نے محفوظ الرحمان ربی کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ کیلئے ناقابل شکست 80 رنز کی قیمتی شراکت سے بنگلہ دیش کو شکست سے محفوظ کیا۔ محمد شہاب نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محفوظ رحمان ربی 9 رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ اختتامی لمحات میں میچ کو دونوں ٹیموں کی مشاورت کے بعد 13اوورز قبل ختم کردیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کےکامیاب بولرز میں سے محمد ابتسام اور محمد اسماعیل نے 2،2 کھلاڑیوں کوپولین کی راہ دکھائی جبکہ افتاب ابراہیم اور عبدالباسط نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔