گھوٹکی ؛ پاک افواج سے اظہار یکجہتی  کیلئے  ریلی کا انعقاد،25 سو فٹ قومی پرچم لہرایا گیا

5

گھوٹکی، 10 نومبر (اے پی پی ):  اوباڑو میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پاک افواج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی میں 25 سو فٹ قومی پرچم اٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ریلی   ملک کالونی  قومی شاہراہ سے مین چوک تک  نکالی گئی۔ جس دوران شہر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زنده آباد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

اس موقع پر قومی امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین علی شاہ راشدی، صوبائی صدر سعدالله کورائی، سکھر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اصغر علی لاڑک اور دیگر رہنما کا کہنا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج کی عوام کے لئے لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاک فوج پر کیے جانے والے سیاسی جماعتوں کے پروپیگنڈہ کی مکمل مخالفت کرتے ہیں، پاک فوج کے خلاف بغض رکھنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں۔

ریلی میں اوباڑو کے شہری سیاسی وسماجی حلقوں کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔