گلیات،15 نومبر(اے پی پی):گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ،لوگوں نے گرم ملبوسات پہن لیے گزشتہ روز سے نتھیاگلی ٹھنڈیانی مشکبوری ٹاپ میں برف باری جاری،تمام رابطہ سڑکیں مین گلیات روڈ سے جی ڈی اے تک محکمہ نے برف ہٹانے کا کام جاری رکھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔