جیکب آباد ،15 نومبر(اے پی پی ): تحصیل ٹھل کے ہائی اسکول ون میں ڈی ایچ او جیکب آباد عبدالغفار رند کی سربراہی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔شہری اور دیہی علاقوں کے کثیر تعداد میں مریض میڈیکل کیمپ پہنچے،جہاں پر مختلف شعبے کے ماہر امراض ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک آپ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے میڈیکل کیمپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔