ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی ٹیموں کے چھاپے،3 دکانیں سیل،بھاری جرمانے عائد

10

ملتان،25 نومبر(اے پی پی)َ:ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی ٹیموں کے چھاپے،آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث 3 دکانیں سیل،بھاری جرمانے عائد کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے آٹے کی خوردبرد پر مقبول فلور ملز سیل کر دیا اور مقبول فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکے منیجر کوگرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے کہا کہ ناکوں پر پکڑی گئی گندم کو سرکاری ریٹس پر مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے گا اورسبز تھیلے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور کہا کہ ضلع بھر کے ہول سیل پوائنٹس کی جیو ٹیگنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔