قومی ایوی ایشن پالیسی تشکیل دی جائے گی، ریگولیٹری باڈی ڈومیسٹک فلائٹس کے کرایوں کو مانیٹر کرے گی، وفاقی وزیر ہوا بازی

15

اسلام آباد۔1دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی ایوی ایشن پالیسی تشکیل دی جائے گی، ریگولیٹری باڈی ڈومیسٹک فلائٹس کے کرایوں کو مانیٹر کرے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایوان کو بتایا کہ ڈومیسٹک فلائٹس کے کرائے مارکیٹ کے مطابق اوپر نیچے ہوتے ہیں، نئی ترمیم کے بعد  ریگولیٹری باڈی سی اے اےکرایہ طے کرے گی۔ نصیبہ چنا کے ضمنی سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایوان کو بتایا کہ سکھر سے اسلام آباد جو فلائٹ منگل کے روز چلائی جاتی ہے اسے اتوار کے روز چلانے کیلئے غور کیا جائے گا اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ اس کا شیڈول تبدیل ہو جائے۔