پریس کلب خوشاب بمقام جوھرآباد میں ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی خصوصی آمد

16

خوشاب ،03 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر خوشاب سید میثم عباس نے کہا ہے کہ صحافت ا یک مقدس پیشہ ھے اور اصلاح معاشرہ مین جتنا مثبت کردار صحافی اپنے قلم وقرطاس سے کر سکتا ھے اتنا اور کسی کے حصہ مین نھین اتاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوھراباد مین استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رھے تھے انہون نی کہا موجودہ دور میڈیا کا ہے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس وقت دنیا میں میڈیا کے لاکھوں اداروں سے کروڑون لوگوں کا رزق وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ قلم کی عصمت کی حفاظت کرنے والے ہمیشہ کامیاب وکامران ہوتے ہیں ۔

صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر دلی خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوھراباد ۔ڈسٹرکٹ الکٹرانک میڈیا کلب اور تحصیل پریس کلب خوشاب ضلع کو درپیش مسائل کی نشاندہی پر اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اچھے رپورٹر ہی علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔