بہاولنگر،08 دسمبر( اے پی پی ):آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام پنجاب اور یونیسیف پاکستان کے تعاون سے ورلڈ پری میچورٹی ڈے منایا گیا ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے اور بچاؤ کے حوالے سے شرکا کو آگاہی دی گئی ۔
سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) بہاولنگر ڈاکٹر فائزہ کنول ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاول نگر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈسٹرکٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکبر ، لیڈ ی ہیلتھ وزیٹر ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) بہاولنگر ڈاکٹر فائزہ کنول ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈسٹرکٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکبرنے تقریب سے خصوصی خطاب کیا ۔
مقررین نے پری میچور بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے اور بچوں کی قبل از وقت پیدائش سے بچاؤ کے لئے حاملہ خواتین کی بہتر نگہداشت اور غذا کے حوالے سے آگاہی دی ۔
تقریب کے اختتام پر اس حوالے سے واک کی گئی۔ بعد ازاں چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) بہاولنگر ڈاکٹر فائزہ کنول ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاول نگر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈسٹرکٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا کبر نے (کینگرومدر کیئر)سینٹر کا دورہ کیااور تقریب کا کیک کاٹا اوربچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔











