نوشہرہ ورکاں ، 09 دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے جمعہ کو یہاں ضلع کونسل گوجرانوالہ کی روڈ سیکٹر (گلیوں اور سڑکوں) کی مکمل ہونےوالی سکیموں کادورہ کیا ہے ۔ضلع کونسل کےافسران نےمکمل ہونےوالے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نےان منصوبوں میں استعمال ہونےوالےمٹیریل کوجانچنےکیلئےمختلف مقامات پر کٹ لگوائے،معیار وپیمائش چیک کیا۔ڈپٹی کمشنرنےافسران کوہدایت کی کہ مکمل ہونے والےمنصوبوں کی مختلف مقامات سےانسپکشنز کی جائیں اور استعمال ہونے والےمیٹیریل کو افسران خودچیک کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ عوامی مفادکے منصوبےہیں، ان میں ناقص میٹیریل کااستعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔