رینالہ خورد 12 دسمبر (اے پی پی):شیرگڑھ پولیس نے ایک کارروائی میں دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ،آلات شراب کشید اورشراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فرقان بلال کے احکامات پرتھانہ شیرگڑھ کے ایس ایچ او فیصل جوئیہ نے نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آلات شراب کشیدسمیت چالو بھٹی اور دومنشیات فروش محسن وٹواور اللہ ودھایاکو گرفتار کرکے مجموعی طورپر 49لٹرشراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں اور ملزمان کو جیل بھیج دیاہے۔











