بہاولنگر،12 دسمبر( اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عیسیٰ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔عبدالرزاق شہید پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈی پی او نے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ڈی پی او آفس کی برانچز کا وزٹ کیا ریکارڈ کو چیک کیا اور دفتری سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ،تمام انچارج برانچز کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی تکمیل کویقینی بنائیں ،ریکارڈ کی تکمیل میں تاخیر ہر گزبرداشت نہ کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے کامیابی شہریوں کیساتھ شائستہ رویے ،فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور فوری رسپانس سے مشروط ہے ۔لہذا عوام کیساتھ رشتہ ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔











