جوھرآباد،13 دسمبر(اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز خوشاب ڈاکٹر لالہ رخ کی سربراہی میں خوشاب میں طلباء کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سکولوں،کالجوں کی کینٹینز اور کیفے ٹیریاز اور مصالحہ بنانے والے کارخانوں کی چیکنگ کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر لالہ نےخوشاب کے مختلف سکول اور کالجز میں کینٹیز اور کیفے شاپس کو چیک کیا گیا۔ناقص اشیاء پر وارننگ نوٹس دئیے گئے اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال اور کچن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔











