ملتان، 13 دسمبر(اے پی پی ):ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کاہیڈ آفس کا دورہ،صفائی و دیگر امور کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کر دیئے۔
اس موقع پر آصف رؤف خان نے کہا کہ دفاتر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،دفاتر میں رنگ روغن کرایا جائے،آفس میں داخلی راستے کو خوبصورت پھولوں اور پودوں سے آراستہ کیا جائے، ملازمین حاضری اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔اُنھوں نے کہا کہ ہیڈ آفس کی تزئین و آرائش کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں، صفائی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے۔











