ملتان؛ ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

16

ملتان، 15 دسمبر (اے پی پی ):ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے متعلق اجلاس  منعقد ہوا ۔اجلاس میں واسا کی ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ سیوریج،واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں میں سستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

جواد کلیم اللہ نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے معیار، شفافیت پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا  جبکہ سکیموں کا فائدہ عوام تک بروقت پہنچنا چاہیے ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگرسمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج،واٹر سپلائی،ڈسپوزل اسٹیشن نے شرکت کی۔