ملتان، 15 دسمبر (اے پی پی):چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان نوید مختارچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا ہے کہ آگاہی سیشن کا اہتمام سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس کے اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں کیا گیا ہے اور کہا آگاہی سیشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس سے اقصٰی حاجرہ اور عشرت شفیع نے بچوں کو تحفظ اور حقوق کے حوالے سے لیکچر دیا ہے اور کہا آگاہی سیشن کے دوران بچوں سے غیر نصابی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں ہیں ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے مختلف نظمیں کہانیاں اور لطیفے سنائے اور کہا بچے آگاہی سیشن کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔











