اوکاڑہ،15دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سر گرمیاں جہاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیوں کے اظہار کا موقع دیتی ہیں وہیں پر مقابلہ اور مسابقہ کی فضا اور زندگی میں آگے بڑھنے اور مشکلات پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہونگی۔ سرکاری ادارو ں کی جانب سے کھیلوں کا اہتمام ادارہ کے ملازمین کے لئے سٹریس مینجمنٹ کے لئے ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ سرکاری اداروں میں کھیلوں کی ترویج کے لئے نہ صرف معاونت کرے گی بلکہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 کی جانب سے انٹرا سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رسہ کشی کے مقابلوں میں دیپالپور ریسکیور 1122 کی ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی دی، کرکٹ میچ میں رینالہ خورد ریسکیور 1122 کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بیڈ منٹن اور بالی وال کے مقابلوں میں تحصیل اوکاڑہ ریسکیو 1122 ہیڈ کوآرٹر کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تمام ٹیموں کو انعامات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال کی جانب سے انٹرا سپورٹس گالا کا اہتمام قابل ستائش قدم ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اپنے اپنے محکموں کی ٹیمیں بنائیں اور دوستانہ میچوں کا اہتمام کرے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی انتہائی اہم ہیں ان صحت مندانہ مقابلوں کے لئے ڈیپارٹمنٹ میں مثبت رجحان پروان چڑھیں گے اور سورس ڈیلوری کا معیار بہتر ہوگا۔











