چترال،21 دسمبر (اے پی پی):پاک افغان سرحدی علاقے ارندو میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے دس سال قبل آبنوشی سکیم میں پانی کی ایک ایسی ٹینکی بھی بنوائی تھی جس میں پانی ڈالے بغیر اس کے اندر سے پائپ گزارا گیا تھا جس کے بارے میں میڈیا میں خبریں آنے کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے صوبائی سیکرٹری محمد ادریس مروت نے نوٹس لایا اور انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے اب اس “پائپ ٹینکی” کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں، جس سے علاقے کے لوگوں کو پینے کی صاف پانی فراہم ہوگی۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں۔۔