ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی سالانہ رپورٹ جاری، چھ ہزار سے زائد حادثات میں سروس فراہم کی

18

ایبٹ آباد،24دسمبر(اے پی پی): ریسکیو 1122نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے،عوام کی خدمت میں پیش پیش ریسکیو 1122نے گزشتہ سال میں 6269حادثات میں اپنی خدمات پیش کیں، روڈ ایکسڈینٹ ہو یا آگ لگی ہو،سیلاب ہو یا طوفان ریسکیو کے یہ بہادر جوان عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ ایک سال میں ریسکو کو پانچ لاکھ سے زائد کالیں موصول ہوئیں جس میں آدھی کالیں جعلی تھیں۔

ریسکیو کے سنٹر انچارج کا کہنا ہے کے عوام کا ہم پہ اعتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے، ریسکیو ہر وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے تاہم عوام سے اپیل ہے کے غیر ضروری کال نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے جوان خدمت کے جذبہ سے سرشار اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ، ان جوانوں کی عوام حوصلہ افزاہی کریں ۔