اوکاڑہ؛ پولیس کی کاروائی ،نیو ائیر نائٹ پر شہر میں سپلائی ہونے والی 260 لیٹر زہریلی شراب برآمد

21

اوکاڑہ،26دسمبر(اے پی پی): تھانہ اے ڈویژن پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر  مبینہ طور پرشہر میں سپلائی ہونے والی بھاری مقدار میں زہریلی شراب برآمد کرلی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  فرقان بلال  کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  کریک ڈاون کے احکامات پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد اشرف کی زیر نگرانی ایس۔ایچ۔او تھانہ اے ڈویژن مدثر غفار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸی کرتے ہوئے 2 ملزمان الطاف سکنہ قادر کالونی اوکاڑہ اور مظہر سکنہ خان کالونی اوکاڑہ کو دیسی شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے اور ملزمان کے قبضہ سے 260 لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی۔ زہریلی کچی شراب مبینہ طور پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شہر میں سپلائی ہونی تھی۔ ملزمان سے موقع پر زہریلی شراب کشید کاری کے آلات بھی قبضہ میں لےکر مزید تفتیش شروع کر دی۔